QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہو گا، شبیر احمد شاہ

6 Sep 2012 00:56

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ نے حنا ربانی کھر اور ایس ایم کرشنا کے مابین مجوزہ مذاکرات کے کامیاب ہونے کی اُمید کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کشمیری قیادت کی شمولیت کے بغیر مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کے مجوزہ مذاکرات کے کامیاب ہونے کی اُمید کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کشمیری قیادت کی شمولیت کے بغیر مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوگا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان اور بھارت کو دو طرفہ معاہدوں کی مشق ترک کر دینی چاہیے، حریت کانفرنس کے آئین کا کردار کشمیری قوم کو یہ بھروسہ دلانے کے لئے ہی رقم ہوا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہو گا۔
 
شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ برصغیر کے دونوں جوہری ہمسایہ ملکوں کے درمیان کشیدگی کا اصل سبب مسئلہ کشمیر ہے، اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان پانی، سیاچن اور سرکیک کے مسائل بھی ہیں جنہیں حل کرنا ضروری ہے تاہم تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار دوستی قائم ہونا ممکن نہیں، ان کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کا یہ کہنا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہی مضمر ہے کشمیریوں کی خوں آشام جدوجہد آزادی کے برحق ہونے کا بر ملا اعتراف ہے۔


خبر کا کوڈ: 193053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193053/مسئلہ-کشمیر-اقوام-متحدہ-کی-قراردادوں-کے-مطابق-ہی-حل-ہو-گا-شبیر-احمد-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org