0
Wednesday 5 Sep 2012 22:35

یوم دفاع نظریہ پاکستان سے تجدید عہد کا دن ہے، آئی ایس او

یوم دفاع نظریہ پاکستان سے تجدید عہد کا دن ہے، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، فرقہ واریت، لسانیت پرستی، کرپشن، اقربا پروری، بیرونی دباؤ اور دہشت گردی جیسے سخت چیلنجز کا مقابلہ کرنا اگرچہ بہت دشوار ہے لیکن ایمانی جذبہ کے ساتھ جہد پیہم ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم وطن عزیز کو ان مشکلات سے چھٹکارا دلا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کرپٹ اور نااہل حکمران ملک میں امن قائم کرنے اور شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اس صورتحال میں قوم و ملت کے باشعور نوجوانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک کو بچانے کی خاطر میدان میں آئیں اور عوام کو حقائق سے آگاہ کریں۔ انہوں نے آئی ایس او پاکستان کے نصب العین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے ممبران ملک کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔

اطہر عمران نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان وطن عزیز پاکستان کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان نظریہ پاکستان سے تجدید عہد کا دن ہے اور ہمیں چاہیے ملک کی خاطر قربانی دینے کا جذبہ زندہ رکھیں اور قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو عام کریں تاکہ تمام پاکستانی ملک کی حفاظت اور استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 193105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش