QR CodeQR Code

لوئر دیر، پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک

5 Sep 2012 23:52

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق جندول کے علاقہ میں قائم تھانہ مایار کے باہر خودکش حملہ آور کو مشکوک جان کر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی، دھماکہ کے باعث دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ لوئر دیر میں پولیس اہلکاروں نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی، اور فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا، ذرائع کے مطابق جندول کے علاقہ میں قائم تھانہ مایار کے باہر خودکش حملہ آور کو مشکوک جان کر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں خودکش حملہ آور مارا گیا، پولیس حکام کے مطابق بارودی مواد خودکش حملہ آور کے جسم پر نصب تھا اس روکنے کی کوشش میں فائرنگ کی گئی جس سے حملہ آور ہلاک اور بارودی مواد پھٹ گیا۔ جبکہ بارودی مواد پھٹنے سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 193116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193116/لوئر-دیر-پولیس-اہلکاروں-کی-فائرنگ-سے-خودکش-حملہ-ا-ور-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org