0
Thursday 6 Sep 2012 09:45

پاکستان کا دفاع مضبوطہ ہاتھوں میں ہے، سردار یعقوب

پاکستان کا دفاع مضبوطہ ہاتھوں میں ہے، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدن نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ دشمن ایٹمی قوت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر ریاست، وزیراعظم اور وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے۔ 1965ء کی جنگ میں مسلح افواج نے کمال جرات مندی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کیے۔ 

سردار محمد یعقوب نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہماری تاریخ کا ایک یادگار دن ہے۔ آج سے 47 سال قبل اس روز ہم نے ملی وحدت اور حب وطنی کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ ہماری آنے والی نسیں بھی بجا طور پر اس پر فخر کر سکیں گی۔ 6 ستمبر1965ء اور اس کے بعد آنے والے چند دنوں میں پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے حلمہ آور کا غرور خاک میں ملا دیا اور اس کے ناپاک عزائم پاش پاش کر دیئے۔ ستمبر 1965ء کے واقعات ہمارے لیے قابل فخر ہی نہیں ایمان افروز اور سبق آموز بھی ہیں۔ ہماری مسلح افواج نے شجاعت، قربانی اور ایثار کے ساتھ ساتھ اعلی جنگی مہارت، حکمت عملی اور نظم و ضبط کے ایسے مظاہرے پیش کیے جن کی مثالیں دنیا کی تاریخ میں کم نظر آتی ہیں۔ دفاع وطن کی اس جنگ میں ہماری مسلح افواج کو عوام کی بھرپور حمایت بھی حاصل تھی۔ اپنی تاریخ کے اس نازک وقت میں پوری قوم نے بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ ہر طبقے اور ہر گروہ کے لوگ جذبہ جہاد سے سرشار تھے۔ 

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر جہاں ہم افواج پاکستان کی جرات اور بے مثال قربانیوں کے اعتراف کے طور پر مناتے ہیں وہاں اس عزم کی تجدید کے لیے بھی ہم بحیثیت ایک قوم پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے اور بھارت سے مقبوضہ کمشیر کی آزادی اور پوری ریاست جموں و کشمیر کے الحاق پاکستان تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ستمبر 1965ء کی جنگ دراصل ایک چیلنج تھی جس کو قوم نے قبول کیا اور اپنی صلاحیتوں بروئے کار لا کر اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہم اپنی بہادر افواج کے بےمثال کارناموں پر نہ صرف فخر کرتے ہیں بلکی دفاع پاکستان کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سرفروشوں کی عظمت کو پوری قوم زبردست خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 193151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش