QR CodeQR Code

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے اسلامک ریسرچ سینٹر کے چیئرمین مختار اعظمی شہید

6 Sep 2012 11:11

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق شہید مختار اعظمی صدر کے علاقے میں موجود اپنی ایڈور ٹائزنگ ایجنسی سے براستہ پرانی سبزی منڈی ناظم آباد میں واقع اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے پرانی سبزی منڈی کے نزدیک ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں امریکی پے رول پر پلنے والے دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسلامک ریسرچ سینٹر کے چیئرمین اور پاکستان پلگرم سوسائٹی کے وائس چیئرمین مختار اعظمی اور ان کا بیٹا محمد باقر شہید اور ان کا پوتا شدید زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق شہید مختار اعظمی صدر کے علاقے میں موجود اپنی ایڈور ٹائزنگ ایجنسی سے براستہ پرانی سبزی منڈی ناظم آباد میں واقع اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے پرانی سبزی منڈی کے نزدیک ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں مختار اعظمی موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ان کا 45 سالہ بیٹا محمد باقر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آغا خان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ شہید مختار اعظمی کا پوتا محمد علی شدید زخمی حالت میں آغا خان ہسپتال میں زیر علاج ہے، جس کی حالت نازک ہے۔


خبر کا کوڈ: 193163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193163/کراچی-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-اسلامک-ریسرچ-سینٹر-کے-چیئرمین-مختار-اعظمی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org