0
Tuesday 26 Jan 2010 16:28

عرب ممالک اسرائیل کے خلاف متحد ہو جائیں: بشار اسد اور معمر قذافی

عرب ممالک اسرائیل کے خلاف متحد ہو جائیں: بشار اسد اور معمر قذافی
لیبیا اور شام کے صدور معمر قذافی اور بشار اسد نے ایک مشترکہ بیانیہ صادر کیا ہے جس میں تمام عرب ممالک سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے مقابلے میں متحد ہو جائیں۔ فارس انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے صدر بشار اسد اور لیبیا کے صدر معمر قذافی نے گذشتہ روز طرابلس میں ایکدوسرے سے ملاقات کی اور اسرائیل کی طرف سے غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے بارے میں گفتگو کی۔ شام کے خبررساں ادارے "سانا" کے مطابق دونوں سربراہوں نے عرب ممالک پر اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیانیہ صادر کیا جس میں کہا گیا ہے: "عرب ممالک کو درپیش مسائل مخصوصا اسرائیل کی طرف سے غزہ کا ظالمانہ محاصرہ اور قیام امن کے راستے میں مانع تراشی اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ عرب ممالک اپنے اختلافات کو بھلا کر مشترکہ کوششوں کو زیادہ کر دیں"۔ یاد رہے کہ مارچ میں عرب ممالک کا ایک اہم اجلاس لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 19325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش