0
Thursday 6 Sep 2012 18:11

جاسوسی کا الزام، پاکستان کا سیف دی چلڈرن کے 6 کارکنوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

جاسوسی کا الزام، پاکستان کا سیف دی چلڈرن کے 6 کارکنوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے انسانی تحفظ کیلئے کام کرنیوالے عالمی امدادی ادارے کے 6 غیرملکی کارکنوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا اور کہا ہے کہ یہ کارکن پاکستان کے خلاف جاسوسی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ پاکستان کے ایک اہلکار اور ایک سیکورٹی اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی امدادی ادارے سیف دی چلڈرن کے ان کارکنوں کو پاکستان میں سرگرم ایک غیرملکی جاسوس ادارے کے ساتھ تعلق کے الزام میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، تاہم دونوں حکام نے ان غیرملکی کارکنوں کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے اس سے قبل سیف دی چلڈرن پر الزام عائد کیا تھا کہ اس کے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں سی آئی اے کا مددگار ہے۔ سیف دی چلڈرن کے ترجمان غلام قادری نے عالمی امدادی ادارے پر لگنے والے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے حکام نے غیرملکی کارکنوں کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے وضاحت نہیں کی کہ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف دی چلڈرن اپنے مینڈیٹ سے ہٹ کر کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام نے ابتدائی طور پر 6 غیرملکی کارکنوں کو ملک چھوڑنے کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت دی ہے، تاہم اس مہلت میں توسیع کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ امدادی کارکن پہلے ہی پاکستان سے چلے جا چکے ہیں۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی حکومت کیساتھ جاری مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے اور یہ افراد پاکستان میں ہی قیام کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 193270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش