0
Thursday 6 Sep 2012 22:28

پشاور، بارودی مواد کے ہمراہ آنیوالا ایک دہشتگرد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، دوسرا فرار

پشاور، بارودی مواد کے ہمراہ آنیوالا ایک دہشتگرد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، دوسرا فرار
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے باڑہ شیخان میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے جھڑپ کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ سی سی پی او پشاور امیتاز الطاف نے میڈیا کو بتایا کہ نواحی علاقے باڑہ شیخان میں دو دہشتگرد بارود سے لیس ہتھ ریڑی لیکر آرہے تھے کہ انہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ امیتاز الطاف نے بتایا کہ ہتھ ریڑی سے ایک سو پانچ کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا، جس کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 193334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش