0
Friday 7 Sep 2012 00:27

ملک بھر میں یوم دفاع قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ملک بھر میں یوم دفاع قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ تینوں مسلح افواج نے دن کا آغاز قومی پرچم کشائی سے کرتے ہوئے ملک بھر میں شہداء کی یادگاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھاتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ہیڈ کوارٹروں میں منعقد کی گئی تقاریب میں سروسز چیفس کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ یوم دفاع کے موقع پر 1948، 1958، 1971، کارگل اور انسداد دہشت گردی مہم کے دوران ہونے والے شہداء کی یادگاروں پر افواج پاکستان کی جانب سے سلامی پیش کیئے جانے کے علاوہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ایئرچیف مارشل محمد طاہر رفیق بٹ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس اف سٹاف جنرل خالد شمیم وائیں کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

مزار قائد پر کامرہ، رسالپورکے کیڈٹس نے گاڑدز کی ذمہ داریاں سنبھالیں جبکہ قومی شاعرعلامہ اقبال کے مزار پر ریجرز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ملک بھر کی عمارات بشمول ایوان صدر، قومی اسمبلی و سینٹ اور صوبائی دارلحکومتوں میں قومی پرچم لہرائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 193349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش