QR CodeQR Code

مدارس کے متعلق یہ تاثر غلط ہے کہ مدارس جدید تعلیم نہیں دیتے، سید معین الدین شاہ

7 Sep 2012 14:16

اسلام ٹائمز: جامعہ حنفیہ انوار العلوم کے مہتمم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ میں نئے داخلوں کا آغاز ہفتہ آٹھ ستمبر سے ہوگا جو چودہ ستمبر تک جاری رہیں گے مدارس کے طلباء کو مفت تعلیم دیں گے اوران طلباء سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ حنفیہ انوار العلوم راولپنڈی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کل 8 ستمبر بروز ہفتہ سے ہوگا۔ اس سال جامعہ حنفیہ انوار العلوم میں چند نئے شعبہ جات بھی شروع کیے گئے ہیں۔ جن میں مفتی و قاضی کورس، اسلامی بنکاری، جدید و فقہی مسائل، عربی وارد و خط کتابت، تجوید و قرات اور انگلش و کمپیوٹر کے خصوصی کورس شامل ہیں۔ جامعہ حنفیہ انوار العلوم بنی چوک کے مہتمم الحاج قاری سید معین الدین شاہ، شیخ الحدیث مفتی عزت اللہ، استاد حدیث مفتی عبیداللہ، ماہر نظام تعلیم علامہ شیر علی قاسمی و دیگر نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جامعہ حنفیہ انوار العلوم میں اس سال کئی ماہرین کی زیرنگرانی طلباء کے لیے مختلف نئے کورسز شروع کیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دینی مدارس کے طلباء کے لیے جدید علوم پر مشتمل نصاب بھی تیار کیا گیا ہے جس میں علماء کے لیے تخصص فی الفقہ و المیراث (مفتی و قاضی کورس ) اسلامی بنکاری، انگلش وارد و خط کتابت، کمپیوٹر کی ابتدائی تعلیم اور جدید مسائل کے حل پر مشتمل نئے کورسز مرتب کیے گئے ہیں۔ الحاج قاری سید معین الدین شاہ نے کہا کہ مدارس کے متعلق یہ تاثر غلط ہے کہ مدارس جدید تعلیم نہیں دیتے ہم مدارس کے طلباء کے لیے نئی تعلیم کے ساتھ جدید فقہی مسائل سے بھی آگاہی کی بھی تعلیم دے رہے ہیں۔ الحاج قاری سید معین الدین شاہ نے کہا کہ مدرسہ میں نئے داخلوں کا آغاز ہفتہ آٹھ ستمبر سے ہوگا جو چودہ ستمبر تک جاری رہیں گے مدارس کے طلباء کو مفت تعلیم دیں گے اوران طلباء سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 193383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193383/مدارس-کے-متعلق-یہ-تاثر-غلط-ہے-کہ-جدید-تعلیم-نہیں-دیتے-سید-معین-الدین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org