0
Friday 7 Sep 2012 11:25

پاکستانی انتخابات میں کشمیری مہاجرین کا کردار اہم ہوگا، چوہدری عبدالمجید

پاکستانی انتخابات میں کشمیری مہاجرین کا کردار اہم ہوگا، چوہدری عبدالمجید
 اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے پاکستان کے آءندہ انتخابات میں اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پارٹی کی کامیابی کےلیے بھرپور مہم چلانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر پنجاب سمیت مرکز اور دیگر صوبوں میں عوامی تائید و حمایت سے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور پاکستان بھر میں ۴۰ لاکھ کشمیری مہاجرین کا اس کامیابی میں کلید رول ہو گا۔ میں خود اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لے پاکستان بھر میں بھرپور انتخابی مہم چلائو گا تاکہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہو سکیں اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی اور استحکام کی شاہراہ پر تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔ 

چوہدری عبدالمجید نےکہا کہ مہاجرین کے بجٹ میں پہلی مرتبہ دس کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے اور اپوزیشن مہاجرین ممبران اسمبلی کو بھی ایک ایک کروڑ کے مساوی ترقیاتی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں کشمیری مہاجرین کی آبادکاری کے لیے بے نظیر بستیاں قائم کرنے کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے اور پنجاب کے بڑے بڑے شہروں میں کشمیر سنٹرز قائم کر کے مقامی تنظیموں کی وساطت سے ان سینٹروں میں ملازمتیں دی جا رہی ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر منگلا ڈیم توسیع معاہدہ اور متاثرین منگلا ڈیم پیکیج پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 193392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش