QR CodeQR Code

صوابی، تعلیم دشمنوں نے ایک اور سکول کو تباہ کردیا

7 Sep 2012 21:59

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے شیوہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نمبر 4 میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ صوابی میں تعلیم دشمن تخریب کاروں نے ایک اور سکول کو تباہ کردیا، ذرائع صوابی کے علاقے شیوہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نمبر 4 میں بارودی مواد کا زوردار دھماکا ہوا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک تعلیم دشمن دہشتگرد خیبر پختونخوا میں سینکڑوں تعلیمی اداروں کو تباہ کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 193424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193424/صوابی-تعلیم-دشمنوں-نے-ایک-اور-سکول-کو-تباہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org