QR CodeQR Code

مذہب کے نام پر شدید قتل و غارت گری کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، متحدہ بین المسلمین فورم

7 Sep 2012 20:17

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ بین المسلمین فورم کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان بھر کے مختلف حصوں میں ایک گہری اور گھناؤنی سازش کے تحت ملکی سالمیت کے خلاف فرقہ وارانہ نفرتوں کی آگ بھڑکا کر قتل و غارت گری کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔


اسلام تائمز۔ متحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کے اراکین نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام یہ سمجھتے ہیں کہ گہری اور گھناؤنی سازش کے تحت ملکی سالمیت کے خلاف نفرتوں کی آگ بھڑکا کر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے اور مذہب کے نام پر شدید قتل و غارت گری کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ قائداعظم خود شیعہ تھے لیکن ملک تمام فرقوں کی مشترکہ جدوجہد سے وجود میں آیا۔ ان خیالات کا اظہار فورم کراچی کے صدر مولانا تنویر الحق تھانوی، سینئر نائب صدر علامہ عباس کمیلی، امیر عبداللہ فاروقی، حافظ محمد سلفی، علامہ حافظ قاری جمیل راٹھور، آغا سید سجاد حسین کربلائی، مفتی عبدالرزاق اور مولانا محمد شمیم سمیت دیگر نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مقررین نے کہا کہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اب یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان بھر کے مختلف حصوں میں ایک گہری اور گھناؤنی سازش کے تحت ملکی سلامیت کے خلاف بلکہ فرقہ وارانہ نفرتوں کی آگ بھڑکا کر اسلام اور مسلمانوں کے مسلم فرقوں کو آپس میں لڑانے اور مذہب کے نام پر شدید قتل و غارت گری کرانے کی کوششیں جاری ہیں اور یہ سلسلہ رکنے کو نہیں آرہا بلکہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 193480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193480/مذہب-کے-نام-پر-شدید-قتل-غارت-گری-کرانے-کی-کوششیں-جارہی-ہیں-متحدہ-بین-المسلمین-فورم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org