QR CodeQR Code

نیا بلدیاتی نظام سندھ کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے، چودھری نثار

7 Sep 2012 21:10

اسلام ٹائمز:اسلام آباد سے میڈیا کو جاری بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سندھ میں آرڈیننس کے ذریعے عوام کا نہیں حکمرانوں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں نیا بلدیاتی نظام مسترد کر دیا ہے، اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ آرڈیننس انتظامی طور پر سندھ کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ سندھ میں آرڈیننس کے ذریعے عوام کا نہیں حکمرانوں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا ہے۔ اقدام سے ثابت ہو گیا کہ صدر زرداری مفادات کیلئے سندھ کا بھی سودا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کسی جماعت کی ذاتی جاگیر نہیں جو جب چاہے بٹوارہ کر دے، مسلم لیگ نون سندھیوں کے نمائندوں سے مل کر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پارٹی کی صوبائی قیادت کو فنکشنل لیگ، اے این پی اور دیگر جماعتوں کی مدد سے جامع پالیسی لانے کی ہدایت کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 193488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193488/نیا-بلدیاتی-نظام-سندھ-کو-تقسیم-کرنے-کے-مترادف-ہے-چودھری-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org