0
Friday 7 Sep 2012 22:01

قادیانی آستین کے سانپ ہیں، حافظ عاکف سعید

قادیانی آستین کے سانپ ہیں، حافظ عاکف سعید
اسلام ٹائمز۔ امریکی چنگل سے آزادی حاصل کر کے روس سے تعلقات اُستوار کرنا اچھی سٹرٹیجی ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے قرآن اکیڈمی لاہور میں خطابِ جمعہ کے دوران کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ کرنے کا اصل کام تو یہ ہے کہ ہم دنیا میں مقام حاصل کرنے کے لیے انفرادی اور ریاستی سطح پر اللہ کی بندگی اختیار کریں اور کائنات کی سپریم قوت کی مدد اور تائید سے امت مسلمہ کا تحفظ کریں۔

اُنھوں نے کہا کہ تمام مسلمان ملک متحد ہو کر امت مسلمہ ایک وحدت کی صورت اختیار کرے اور عالم کفر کا ڈٹ کر مقابلہ کرے وگرنہ عراق لیبیا اور شام کی طرح تمام مسلمان ممالک میں مسلمانوں کا خون بہتا رہے گا اور اُس کا فائدہ عالم کفر اُٹھائے گا۔ یوم ختم نبوت کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ قادیانی آستین کے سانپ ہیں اور وہ پاکستان اور اسلام کے مفادات کے خلاف دنیا بھر میں متحرک ہیں۔

اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ تمام قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ قانونی طور پر طے کیا جائے کہ آئندہ کسی مسلمان کے قادیانی ہونے پر اُسے مرتد قرار دیا جائے اور شرعی سزا نافذ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں اور امریکہ و اسرائیل کی سرپرستی میں پاکستان میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ان پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 193498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش