QR CodeQR Code

صدر آصف علی زرداری سے بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا کی ملاقات

8 Sep 2012 01:10

اسلام ٹائمز:صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہیئے کہ وہ نارملائزیشن کے عمل کو ڈی ریل نہ ہونے دیں، دو طرفہ قیادت کی مسلسل ملاقاتیں امن یقینی بنانے کی کوششوں میں مدد گار ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے بھارتی وزیرخارجہ کو تجویز دی ہے کہ دونوں ملک کے درمیان وزارت خارجہ، داخلہ اور انٹیلی جنس ایجنسیز پر مشتمل انسداد دہشت گردی کا میکانزم بنایا جائے۔ بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے صدر آصف زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ان سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، یہ وقت ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے دیرینہ موقف سے آگے بڑھ کر بامقصد نتائج حاصل کر سکتے ہیں جب کہ تجارتی وفود کے تبادلوں سے باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہیئے کہ وہ نارملائزیشن کے عمل کو ڈی ریل نہ ہونے دیں، دو طرفہ قیادت کی مسلسل ملاقاتیں امن یقینی بنانے کی کوششوں میں مدد گار ہوں گی۔ صدر نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے، دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے جو دونوں ملکوں کو متاثر کر رہی۔ ایس ایم کرشنا نے صدر زرداری کو بھارتی قیادت اور عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔


خبر کا کوڈ: 193534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193534/صدر-ا-صف-علی-زرداری-سے-بھارتی-وزیرخارجہ-ایس-ایم-کرشنا-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org