QR CodeQR Code

لاہور ڈسٹرکٹ بار کونسل کے 3 وکلاء اغوا

8 Sep 2012 14:36

اسلام ٹائمز:تینوں اغواء ہونے والے وکلاء کا مقدمہ مزنگ پولیس سٹیشن میں درج کرا دیا گیا ہے جبکہ وکلاء نے اغواء ہونیوالے ساتھیوں کی بازیابی تک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ڈسٹرکٹ بار کونسل کے 3 وکلاء کو ٹرنر روڈ سے اغواء کر لیا گیا۔ اغواء کے بعد ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے جزوی طور پر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر لاہور ڈسٹرکٹ بار کونسل کے مطابق لاہور ڈسٹرکٹ بار کونسل کے وکلاء خورشید ایڈووکیٹ، محمد سعید ایڈووکیٹ اور ریاض انجم ایڈووکیٹ ٹرنر روڈ پر ڈسٹرکٹ بار کونسل آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان تینوں کو اٹھا لیا اور گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

تینوں اغواء ہونے والے وکلاء کا مقدمہ مزنگ پولیس سٹیشن میں درج کرا دیا گیا ہے جبکہ وکلاء نے اغواء ہونیوالے ساتھیوں کی بازیابی تک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اغوا ہونے والے وکلاء ہائی کور ٹ سے نکل کر ڈسٹرکٹ بار کی عمارت کی جانب جا رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں وکیلوں کو ذاتی دشمنی کی بنا پر اغوا کیا گیا ہے۔ پولیس نے ورثا کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 193669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193669/لاہور-ڈسٹرکٹ-بار-کونسل-کے-3-وکلاء-اغوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org