0
Saturday 8 Sep 2012 16:53

ہمارا ازلی دشمن دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں الجھا کر میدان خالی کرانا چاہتا ہے، علامہ امین شہیدی

ہمارا ازلی دشمن دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں الجھا کر میدان خالی کرانا چاہتا ہے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں ایم ڈبلیو ایم کا دو روزہ تعلیمی و تربیتی کنونشن اس وقت جاری ہے۔ کنونشن میں ملک بھر سے ایم ڈبلیو ایم کے نمائندگان شریک ہوئے ہیں۔ کنونشن کی پہلی نشست صبح دس بجے تلاوت کلام پاک اور نعت و قصیدے کے ساتھ شروع ہوئی، جس کے بعد شرکاء کو اجلاس کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ امین شہیدی شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر سے آئے ہوئے نمائندوں کو خوش آمدید کہا۔

ملکی و بین الاقوامی مسائل نیز امت مسلمہ کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا ہمارا ازلی دشمن ہمیں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں الجھاکر اپنے لئے میدان خالی کرانا چاہتا ہے۔ اس وقت جماعت کے اسٹریکچر کو مضبوط کرنا ہے، شعبہ تنظیم سازی کو فعال تر بنانا اس وقت اہم ضرورت ہے، شعبہ جاتی مسئولین کی بہتر کارکردگی کے لئے تربیتی پروگرامز تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ میڈیا اور شعبہ جوان ہمارے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، لہذا ان دو شعبوں پر بھی خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا دستور کا مکمل مطالعہ رکھنا تمام افراد کے لئے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ ہماری تمام تر کارکردگی اور درست سمت میں سفر دستور پر پابندی اور اس کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے خطاب کے بعد اس وقت ماڈل اضلاع اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 193717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش