0
Saturday 8 Sep 2012 21:44

ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شورٰی عالی کا اجلاس، صوبہ پنجاب کے 5، سندھ کے 3 اضلاع کو ماڈل قرار دیا گیا

ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شورٰی عالی کا اجلاس، صوبہ پنجاب کے 5، سندھ کے 3 اضلاع کو ماڈل قرار دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی کا دو روزہ اجلاس آج جامع امام صادق (ع) اسلام آباد میں شروع ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی، پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ آج مجلس وحدت مسلمین کو بیگانوں سے زیادہ اپنوں کی طرف سے مشکلات کا سامنا ہے، لیکن آج مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان میں ایک آب و تاب سے رواں دواں ہے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ پنجاب کے 37 اضلاع میں سے کارکردگی اور فعالیت کی بنیاد پر پنجاب کے پانچ اضلاع ملتان، بھکر، جھنگ، چنیوٹ اور اوکاڑہ کو ماڈل اضلاع قرار دیا گیا ہے۔
 
اُنہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح سندھ سے بدین، خیرپور اور ضلع ملیر کو ماڈل ضلع قرار دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، صوبہ خیبرپختونخوا، صوبہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی ہے، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اُمور خارجہ سید شفقت شیرازی، ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل سید تقی شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، صوبائی سیکرٹری جنرل سندھ علامہ مختار امامی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خیبر پختونخوا علامہ سید عبدالحسین، صوبائی سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود علی ڈومکی، رُکن شوریٰ عالی علامہ حیدر علی جوادی، علامہ ہاشم علی موسوی، علامہ سید شبیر بخاری، علامہ سید مظہر کاظمی، ناصر عباس شیرازی، یافث نوید ہاشمی، نثار علی فیضی سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنمائوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 193736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش