0
Saturday 8 Sep 2012 22:21

حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے کی بجائے مسائل میں دھکیل رہی ہے، علامہ اقتدار نقوی

حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے کی بجائے مسائل میں دھکیل رہی ہے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی کامیابی شہداء کی قربانیاں اور اُن کے وارثان کے اعتماد کا نتیجہ ہے، پاکستان کے حالات آج ایک انتہائی اہم چوراہے پر ہیں، قیام پاکستان سے لے کر آج ملک کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے، حکومت اور ملکی ایجنسیاں ملک کو مسائل سے نکالنے کی بجائے مسائل میں دھکیل رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شوریٰ عالی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین اپنے تعمیری مراحل سے گزر رہی ہے، لیکن پاکستان میں ایک تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، آج یہاں پورے پاکستان سے رہنمائوں کا اکٹھا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے دشمنوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا، میں آج بھی اُن نادان دوستوں کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ وہ دشمن کی سازش نہ حصہ نہ بنیں۔ علامہ اقتدار نقوی نے مجلس وحدت مسلمین ملتان کو ماڈل ضلع قرار دیئے جانے پر رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کارکردگی رپوٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں جہاں ایک طرف دشمن ہمارے خلاف سازشیں کر رہا ہے وہیں ہمارے اپنے بھی سازش کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 193750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش