QR CodeQR Code

ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان کردیا

8 Sep 2012 23:04

اسلام ٹائمز: ملتان بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کے امتحانات میں 69 ہزار 655 طلباء و طالبات نے شرکت کی، 37 ہزار 391 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 53.68 رہا۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2012 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ملتان کے زیر اہتمام انٹر کے امتحانات میں 69 ہزار 655 طلباء و طالبات نے شرکت کی، جس میں سے 37 ہزار 391 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 53.68 رہا، مجموعی طور پر 1031 نمبر حاصل کر کے نشاط گرلز کالج کی طالبہ مہر فاطمہ نے پہلی پوزیشن، صہیب قاسم، نایاب زہرہ اور ظاہرہ شاہد نے 1029 نمبر لے کر دوسری اور اریب طارق نے 1028 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بہاولپور کے زیر اہتمام 39 ہزار 669 امیدواروں میں سے 18 ہزار 613 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 46.92 فیصد رہا، فروا لیاقت، صباء اور انعم رسول نے پہلی، نعمان اشرف نے دوسری اور حافظہ سعدیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈیرہ غازی خان بورڈ کے تحت امتحانات میں 30 ہزار 699 امیدوار شریک ہوئے۔ 18ہزار 898 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 61.56 فیصد رہا، علی نوید نے 1028 نمبر لے کر پہلی، محمد گلشن نے 1020 نمبر لے کر دوسری اور عبدالرحمان عامر نے 1019 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر ملتان بورڈ کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈر طلباء کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی اُمور حاجی احسان الدین قریشی نے کی، اس موقع پر اُنہوں نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔


خبر کا کوڈ: 193757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193757/ملتان-بہاولپور-اور-ڈیرہ-غازی-خان-بورڈ-نے-انٹرمیڈیٹ-نتائج-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org