0
Sunday 9 Sep 2012 00:00

افغانستان میں نیٹو ہیڈکوارٹر سمیت مختلف مقامات پر بم دھماکے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان میں نیٹو ہیڈکوارٹر سمیت مختلف مقامات پر بم دھماکے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں نیٹو ہیڈکوارٹر سمیت دیگر علاقوں میں تین مختلف بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایساف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل میں نیٹو ہیڈکوارٹر میں ایک زور دار دھماکہ کے باعث چھ افراد مارے گئے جبکہ متعد دزخمی ہوگئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان عبداللہ حمیت کے مطابق صوبہ ارزگان کے ضلع ترین کوٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ملک عبدالمجید کے گھر کی راہداری میں نصب بم پھٹنے سے مذکورہ شخص ہلاک اور اسکے دو بیٹے زخمی ہوگئے۔ صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو خواتین ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئیں۔
خبر کا کوڈ : 193816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش