QR CodeQR Code

امریکی مخالفت کے نام پر یہودی لابی اپنا ایجنٹ قومی سیاست میں لا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

9 Sep 2012 00:26

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا ورکرز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کوئی مذہبی جماعت فرقہ واریت نہیں پھیلا رہی، فرقہ واریت تب ہوتی ہے جب ایجنسیز کو ضرورت ہو۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یہودی لابی اپنا ایجنٹ امریکہ دشمنی کے نعرے کے ساتھ قومی سیاست میں لا رہی ہے، فرقہ واریت تب ہوتی ہے جب ایجنسیز ایسا چاہیں، منتخب نمائندوں کا مذاق اڑانے سے معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا ورکرز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ملک میں جبر کی بنیاد پر طبقاتی نظام بنا دیا گیا ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں خون کا راج ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے نہ معاشی، پارلیمانی سفارشات کا احترام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مذہبی جماعت فرقہ واریت نہیں پھیلا رہی، یہ تب ہوتی ہے جب ایجنسیز کو ضرورت ہو۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اپنا طریقہ زندگی نہ رکھنے والا فاٹا جانے کی بات کر رہا ہے، مسلم معاشرے میں ایسا شخص برداشت نہیں کیا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 193821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193821/امریکی-مخالفت-کے-نام-پر-یہودی-لابی-اپنا-ایجنٹ-قومی-سیاست-میں-لا-رہی-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org