QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی علامہ ناصر عباس سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

9 Sep 2012 12:12

اسلام ٹائمز: وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جنوبی پنجاب تنظیمی حوالے سے ایک زرخیز خطہ ہے، انشاء اللہ یہاں کے مسائل پہلی فرصت میں حل کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ایک وفد نے ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان علامہ اقتدار حسین نقوی کی قیادت میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی، وفد میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید شبر رضا زیدی، ضلعی سیکرٹری میڈیا سیل ثقلین نقوی ودیگر موجود تھے، اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے جنوبی پنجا ب کے مسائل کے حوالے سے مرکزی سیکرٹر ی جنرل کو مکمل بریفنگ دی، اُنہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پاکستان کی سیاست میں ایک اہم رول ادا کرتارہا ہے، لیکن اس کے باوجود جنوبی پنجاب کے سیاستدانوں نے اس خطے کو وسائل سے محروم رکھا ہے، اُنہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کی مخالفت اور کوئی نہیں بلکہ اپنے ہی لوگ کر رہے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ایک منظم منصوبے کے تحت اخبارات میں بیانات لگوائے جاتے ہیں۔ 

اس پر مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جنوبی پنجاب تنظیمی حوالے سے ایک زرخیز خطہ ہے، انشاء اللہ یہاں کے مسائل پہلی فرصت میں حل کیے جائیں گے، جہاں تک مخالفت کی بات ہے تو یہ صرف جنوبی پنجاب کا مسئلہ نہیں کہ بلکہ پورے پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کو سبو تا ژکرنے کے لیے بعض نادان دوست ایسی حرکتیں کر رہے ہیں، لیکن ہمیں ان حرکتوں کو نظرانداز کر کے اپنے کام کی طرف توجہ دینی چاہیے، اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارا دشمن یکم جولائی کے بعد اور تیز ہو گیا ہے، اسی طرح ہمیں بھی اپنے کام کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل پنجا ب علامہ عبدالخالق اسدی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 193902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193902/ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کے-وفد-کی-علامہ-ناصر-عباس-سے-ملاقات-خطے-صورتحال-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org