QR CodeQR Code

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی قیادت مکمل طور پر بے بس ہے، شاہی سید

9 Sep 2012 12:47

اسلام ٹائمز: صوبائی تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے صدر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس نام نہاد بلدیاتی نظام کے خلاف ہمارے ساتھ ہم آواز ہیں، سندھ دشمن اپنا کام کریں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی قیادت مکمل طور پر بے بس ہے، وزیراعلیٰ سندھ یا سندھ کی قیادت سے ملاقات کرنا وقت کا ضیاع ہے، عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی تنظیم نے تمام فیصلوں کا اختیار مرکزی قیادت کو دے دیا، عوامی نیشنل پارٹی سندھ بے سر و پا بیانات کے بجائے سندھ کے بقاء کی جدوجہد جاری رکھے گی اور سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتی رہے گی۔ صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہاؤس میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید کی قیادت میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی کابینہ، مجلس عاملہ، سندھ کے تعلق ر کھنے والے پارٹی کے مرکزی عہدیداران و اراکین سینٹرل ورکنگ کمیٹی، صوبائی اراکین اسمبلی اور کراچی کے پانچوں ضلعی صدور و جنرل سیکٹریز نے بھی شرکت کی۔

سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ کالے انگریز کے سیاہ نظام کو قطعی طور پر قبول نہیں کریں گے اس نظام کے حامیوں کا انجام اس نظام کو بنانے والے جیسا ہی ہوگا تمام حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اس نام نہاد بلدیاتی نظام کے خلاف ہمارے ساتھ ہم آواز ہیں، سندھ دشمن اپنا کام کریں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی صرف دو شہروں کے بجائے ایک ملک گیر جماعت ہے۔


خبر کا کوڈ: 193939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193939/پاکستان-پیپلز-پارٹی-سندھ-کی-قیادت-مکمل-طور-پر-بے-بس-ہے-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org