QR CodeQR Code

بھارتی وزیر خارجہ لاہور پہنچ گئے، گورنر اور وزیر اعلٰی سے ملاقات

9 Sep 2012 14:32

اسلام ٹائمز: ایس ایم کرشنا داتا دربار اور رنجیت سنگھ کی مڑی پر حاضری، قرارداد پاکستان کی یاد میں تعمیر مینار پاکستان کی سیر کے بعد لاہور سے ہی بھارت روانہ ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا ایک روزہ دورے پر صوبہ پنجاب کے دارالحکومت اور تاریخی شہر لاہور میں پہنچے تو وزیر مہمانداری چودھری عبدالغفور نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے دو طرفہ تعلقات میں اعتماد سازی کو ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ادوار کے دوران بھارت کے پاکستان سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تیسری بار پاکستان آئے ہیں۔
 
بھارتی وزیر خارجہ نے گورنر ہاوس میں گورنر سردار لطیف کھوسہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے وزیر اعلٰی پنجاب سے بھی ملاقات کی۔ بھارتی مہمانوں کے لئے ایوان وزیر اعلٰی میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ بھارتی وزیر خارجہ کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کروائی جائے گی۔ وہ داتا دربار اور رنجیت سنگھ کی مڑی پر حاضری اور قرارداد پاکستان کی یاد میں تعمیر مینار پاکستان کی سیر کے بعد لاہور سے ہی بھارت روانہ ہوں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 193964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193964/بھارتی-وزیر-خارجہ-لاہور-پہنچ-گئے-گورنر-اور-اعل-ی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org