0
Monday 10 Sep 2012 20:11

نیک نیتی کے بغیر مسئلہ بلوچستان کا حل ممکن نہیں، اختر مینگل

نیک نیتی کے بغیر مسئلہ بلوچستان کا حل ممکن نہیں، اختر مینگل

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت محض اس لئے بلوچستان کے مسئلہ پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں‌ کر رہی کہ کہیں اس کی کرپشن کی فائلیں نہ کھل جائیں ۔ بلوچستان 65 سالہ ظلم، تشدد اور استحصال کا شکار ہے، جب تک اس ملک کے اصل طاقتور نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کریں گے بلوچستان کا مسئلہ کسی صورت میں حل نہیں‌ ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اصل مسئلہ نیک نیتی اور سنجیدگی کا ہے، کیونکہ جب نیت صاف ہوتی ہے تب ہی منزلیں آسان ہوتی ہیں۔ جب تک لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہیں ہوگا تب تک قیام امن ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نہیں بلکہ کاروباری حضرات اقتدار میں بیٹھے ہیں۔ جو اپنی کرپشن کے زریعے جیبیں بھر رہے ہیں۔ انہیں بلوچستان اور یہاں کے عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ہمیں فریقین کا تعین کرنا ہوگا۔

خبر کا کوڈ : 194030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش