QR CodeQR Code

قیدیوں کو نقصان صرف بزدل پہنچاتے ہیں، کمانڈرحقانی گروپ

9 Sep 2012 23:09

اسلام ٹائمز: امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق حقانی گروپ کے ایک سینئر کمانڈر نے فون پر بتایا کہ امریکی فوجی سارجنٹ bowe bergdahl افغانستان میں طالبان کا قیدی ہے، یہ بات امریکی بھی جانتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حقانی گروپ کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے گروپ کو دہشتگرد قراردینے کے فیصلے کے باوجود طالبان کی قید میں موجود امریکی فوجی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق حقانی گروپ کے ایک سینئر کمانڈر نے فون پر بتایا کہ امریکی فوجی سارجنٹ bowe bergdahl افغانستان میں طالبان کا قیدی ہے، یہ بات امریکی بھی جانتے ہیں۔ کمانڈر کے مطابق حقانی گروپ کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کے باوجود اس امریکی فوجی کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ قیدیوں کو نقصان صرف بزدل پہنچاتے ہیں۔ کمانڈر کا کہنا تھا کہ حقانی گروپ افغانستان میں امریکی فوج اور نیٹو پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اس سلسلے میں طالبان کے امیر ملا عمر سے اجازت طلب کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 194067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/194067/قیدیوں-کو-نقصان-صرف-بزدل-پہنچاتے-ہیں-کمانڈرحقانی-گروپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org