0
Sunday 9 Sep 2012 20:48

ملک میں بلدیاتی آرڈیننس جاری کرنے سے انتشار کی فضا پیدا ہوگی، قاضی حسین احمد

ملک میں بلدیاتی آرڈیننس جاری کرنے سے انتشار کی فضا پیدا ہوگی، قاضی حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ ملک میں بلدیاتی آرڈیننس جاری کرنے سے انتشار کی فضا پیدا ہوگی۔ موجودہ حکمران عام انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔ اسی لئے سندھ میں بلدیاتی نظام کا شور مچایا جا رہا ہے۔ پورا کراچی جل رہا ہے گذشتہ8 ماہ میں پندرہ سو افراد کا قتل عام ہوا ہے کوئی بھی اس بات پر نوٹس نہیں لیتا نظر آ رہا۔ میں تین روز کے لیے کراچی جاوں گا اور مختلف لوگوں سے بات چیت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران بھارت کی بالادستی تسلیم کر چکے ہیں۔ جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔  انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کے حل تک تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن اپنی قبر خود کھودنے کے مترادف ہے۔ کراچی کی صورتحال پربات کرتے ہو ئے انہوں کہا کہ کراچی کے حالات تشویشناک ہیں۔ ایم کیو ایم اے این پی اور پی پی کے مسلح افراد بھتہ خوری میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 194068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش