0
Sunday 9 Sep 2012 21:34

جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کی ہمیشہ حامی رہی ہے، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کی ہمیشہ حامی رہی ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکر ٹری جنرل لیا قت بلوچ نے کہا ہے کہ پٹرول، سی این جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے معیشت کو تباہ کردیا ہے، زندگی گزارنا بہت مشکل ہوگیا ہے، آٹا، گھی، دال، چاول، چینی، سبزیاں، فروٹ سب کچھ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ غربت ہمارا مقدر نہیں ہے یہ ہماری غلطیوں کا نتیجہ ہے جوکہ لٹیروں، ظالم جاگیرداروں، وڈیروں کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سیکرٹری جنرل عارف محمود سمرا، نائب امیر ڈاکٹر اشرف علی عتیق، رانا طارق نعیم، شیخ محمد اعظم ودیگر ان کے ہمراہ تھے، اُنہوں نے کہا کہ اب آپ اپنے ووٹ کی اصلیت کو سمجھیں اور ان لوگوں کو ووٹ دیں جو اس ملک میں قرآن وسنت کا عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتے ہیںجن پر کرپشن، لوٹ مار کاکوئی دفعہ نہ ہو، جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے گی، قیمتوں میں نمایاں کمی ناجائز ٹیکسوںکا خاتمہ اور غریبوں کو روزگار فراہم کرے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس دو پارٹیوں کی بندر بانٹ ہے جو سیاسی ایڈ منسٹریٹر مقرر کرکے بلدیاتی وسائل و اختیارات استعمال کرکے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، ہم اس کے خلاف الیکشن کمیشن اور عدالت میں جائیں گے، جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کی ہمیشہ حامی رہی ہے، بلدیاتی انتخابات نہ کروانا آئین کی خلاف ورزی ہے، ساڑھے چار سال کے بعد سندھ کو کس طرح یہ خیال آگیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں، جس نے کبھی بھی بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے۔
خبر کا کوڈ : 194081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش