QR CodeQR Code

طالبان سیاسی معاہدے پر راضی، امریکہ 2024ء تک افغانستان میں رہ سکتا ہے، رپورٹ

10 Sep 2012 10:20

اسلام ٹائمز: فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق طالبان امریکہ کے ساتھ جنگ بندی اور سیاسی معاہدے کیلئے راضی ہیں، جس کے تحت 2024ء تک امریکہ افغانستان میں رہ سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان کے ساتھ مصالحت یا سیاسی معاہدے کرکے امریکہ افغانستان میں 2024ء تک رہ سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق طالبان امریکہ کے ساتھ جنگ بندی اور سیاسی معاہدے کیلئے راضی ہیں، جس کے تحت 2024ء تک امریکہ افغانستان میں رہ سکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان کا ایک گروپ جس کی قیادت ملا عمر کرتے ہیں وہ افغان صدر حامد کرزئی اور ان کی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کرنے کو راضی نہیں ہیں، کیونکہ ملا عمر سمجھتے ہیں کہ کرزئی حکومت کرپٹ اور کمزور ہے۔ اس رپورٹ کو طالبان کے 4 سینئیر نمائندوں کے انٹرویو کرنے کے بعد مرتب کیا گیا ہے، جنہوں نے مصالحت کیلئے رابطہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 194178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/194178/طالبان-سیاسی-معاہدے-پر-راضی-امریکہ-2024ء-تک-افغانستان-میں-رہ-سکتا-ہے-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org