QR CodeQR Code

امریکی جہازوں کی تعیناتی کیخلاف لاکھوں جاپانیوں کی ریلی

10 Sep 2012 12:42

اسلام ٹائمز: ٹیلی ویژن فوٹیج کے مطابق اڈے کے نزدیک سمندر کے ساتھ پارک میں سب سے بڑی ریلی میں مظاہرین کی جانب سے اٹھائے ہوئے ایک پلے کارڈ پر تحریر تھا کہ ”ہمیں اوسپریز نہیں چاہئیں“، یہ دنیا کا سب سے خطرناک طیارہ ہے۔ ایک دوسرے پر ”اوسپریز۔نو“ لکھا ہوا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جاپان کے جنوبی جزیرے اوکیناوا میں اتوار کو امریکی فوجی طیاروں کی تعیناتی کے خلاف لاکھوں افراد نے ریلی نکالی، ان طیاروں سے متعدد حادثات پیش آچکے ہیں۔ مظاہرین نے امریکہ اور جاپان سے اوکیناوا میں فیوتنما امریکی اڈے پر 12 ایم وی 22 اوسپریز طیاروں کی تعیناتی کا منصوبہ فوری طور پر ختم اور گنجان آباد شہر گنووان میں فیوتنما کے اڈے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ منتظمین کے اندازے کے مطابق سب سے بڑی ریلی میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اوکیناوا کے ذرائع ابلاغ نے ان کی تعداد لاکھوں میں بتائی ہے۔ ٹیلی ویژن فوٹیج کے مطابق اڈے کے نزدیک سمندر کے ساتھ پارک میں سب سے بڑی ریلی میں مظاہرین کی جانب سے اٹھائے ہوئے ایک پلے کارڈ پر تحریر تھا کہ ”ہمیں اوسپریز نہیں چاہئیں“، یہ دنیا کا سب سے خطرناک طیارہ ہے۔ ایک دوسرے پر ”اوسپریز۔نو“ لکھا ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 194223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/194223/امریکی-جہازوں-کی-تعیناتی-کیخلاف-لاکھوں-جاپانیوں-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org