QR CodeQR Code

پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے والی قوتیں باز آ جائیں، رحمان ملک

10 Sep 2012 17:16

اسلام ٹائمز:پاکستان ائیر وار کالج کراچی میں لیکچر کے دوران وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت انسداد دہشت گردی ایکٹ میں تبدیلیاں لا رہی ہے تاکہ دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دی جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، وطن کے دفاع کیلئے پاکستان کی بہادر فورسز نے جو قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ رحمان ملک نے کہا کہ دہشتگرد کسی کے دوست نہیں، جو قوتیں اورعناصر پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہے ہیں باز آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انسداد دہشت گردی ایکٹ میں تبدیلیاں لا رہی ہے تاکہ دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دی جا سکے۔ قبل ازیں وزیرداخلہ سے ائیروار کالج کراچی کے کمانڈنٹ اظہر حسین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ائیروارکالج سے پاک فضائیہ کے افسروں کی صلاحیتیں نکھارنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دنیاکو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری 40 ہزار جانوں کی قربانی نہیں بھولنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 194331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/194331/پاکستان-میں-دہشتگردی-کو-ہوا-دینے-والی-قوتیں-باز-آ-جائیں-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org