0
Monday 10 Sep 2012 23:37

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے چار فلسطینی مزدور زخمی

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے چار فلسطینی مزدور زخمی
اسلام ٹائمز۔ صہیونی جارح فوج نے شہر الخلیل کے جنوبی علاقے سے اسرائیل کی تعمیر کردہ دیوار پار کرکے فلسطینی مزدوروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا ہے، مقامی ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد اپنی گاڑی میں سوار ہوکر جا رہے تھے کہ یطا ٹائون کے قریب صہیونی اہلکاروں نے گاڑی روکی اور چاروں کو اتار کر ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی، اسرائیلی فوجیوں نے ان چاروں فلسطینیوں کو بندوق کے بٹوں اور ڈنڈوں سے مارا، جس سے چاروں شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق فراس ابو نفار، محمد جمال ابو فنار محمد ابو فنار اور فراس ابو فنار شدید زخمی ہیں، ان چاروں میں سے اول الذکر دونوں افراد تشدد کے باعث مسلسل بے ہوشی کے عالم میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 194362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش