QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی 20 ستمبر کو طلب

10 Sep 2012 22:41

اسلام ٹائمز: جے یو آئی کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے باہر موجود جماعتوں کے رہنمائوں کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، انرجی بحران، فاٹا آپریشن اور دیگر اہم ایشوز پر جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی 20 ستمبر کو جے یو آئی سیکرٹریٹ رینگ روڈ میں منعقد ہوگی۔ دیگر جماعتوں سے رابطہ کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے ارکان مولانا عطاء الرحمان، عبدالجلیل جان، حاجی غلام علی، آصف اقبال، مولانا امانت شاہ اور خالد وقار چمکنی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کرینگے اور انہیں 20 ستمبر کو ہونیوالی آل اپوزیشن پارٹی کانفرنس' میں شرکت کی دعوت دینگے۔ اس کے علاوہ اسمبلی کے باہر موجود جماعتوں کے رہنمائوں کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 194377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/194377/خیبر-پختونخوا-اپوزیشن-جماعتوں-کی-اے-پی-سی-20-ستمبر-کو-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org