QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابات اور نئے صوبوں کے قیام کا شور مچاکر حکومت انتخابات کو ملتوی کرنا چاہتی ہے، جماعت اسلامی ملتان

11 Sep 2012 23:56

اسلام ٹائمز: اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ملتان پروفیسر افتخار چودھری نے کہا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں وہ انتخابات کا التوا کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اگر حکومت نے انتخابات ملتوی کرنے کی حماقت کی تو عوام سڑکوں پر نکل کر ہر چوک تحریر چوک بنا دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کا اجلاس امیر ضلع ملتان پروفیسر افتخار چودھری کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر افتخار چودھری نے کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے کے بہانے تلاش کرنے کی بجائے حکومت فوری طور پر انتخابات کا اعلان کرے، آئین کے مطابق بلدیاتی انتخابات صوبوں کی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی گئی اس مرحلے پر جب کہ حکومت اپنی مدت پوری کرچکی ہے اور نئے قومی انتخابات کا وقت ہے بلدیاتی انتخابات کا شوشہ بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے، بلدیاتی انتخابات اور نئے صوبوں کے قیام کا شور مچاکر حکومت انتخابات کو ملتوی کرنا چاہتی ہے۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کارکردگی مایوس کُن رہی ہے وہ اپنے دور اقتدار میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ، پٹرول، ڈیزل، گیس، بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے، عوام تبدیلی چاہتے ہیں وہ انتخابات کا التوا کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اگر حکومت نے انتخابات ملتوی کرنے کی حماقت کی تو عوام سڑکوں پر نکل کر ہر چوک تحریر چوک بنا دے گی، اجلاس میں سیکر ٹری جنرل عارف محمود سمرا، نائب اُمراء ڈاکٹر اشرف علی عتیق، ڈاکٹر حفیظ انور، رانا طارق نعیم، چودھری اکرام الحق، میاں منیر بودلہ، میاں آصف اخوانی، ڈاکٹر خالد رشید، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، چودھری محمد امین، نذید احمد خلجی، حافظ فیاض احمد، حسنین رضا، حافظ محمد اسلم، عبدالمجید، کنور محمد صدیق نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 194443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/194443/بلدیاتی-انتخابات-اور-نئے-صوبوں-کے-قیام-کا-شور-مچاکر-حکومت-کو-ملتوی-کرنا-چاہتی-ہے-جماعت-اسلامی-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org