0
Thursday 28 Jan 2010 15:44

پاکستان کو مذاکرات میں شامل کیا گیا تو مزید مسائل پیدا کرے گا،ملا ضعیف

پاکستان کو مذاکرات میں شامل کیا گیا تو مزید مسائل پیدا کرے گا،ملا ضعیف
کابل:سابق طالبان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے بات چیت میں اگر پاکستان کو شامل کیا گیا تو اس سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو پڑوسی ملک میں صلح کے عمل میں شریک ہونے سے پہلے اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ملا ضعیف سے جب پاکستان کے افغان طالبان سے رابطوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حالت میں نہیں کہ اس پر اعتبار کیا جائے۔ان کے بقول ”اگر پاکستان بات چیت کے عمل میں شامل ہو گیا تو وہ مزید مسائل پیدا کرے گا اور پاکستان کو بات چیت کے عمل میں شامل کرنا ایک بے وقوفانہ سوچ ہوگی“۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا طالبان غیر ملکی افواج کی موجودگی میں حکومت سے بات چیت نہ کرنے کی پالیسی تبدیل کر لیں گے تو ملا ضعیف نے کہا کہ ”جب دن رات تبدیل ہوتے ہیں۔وقت بھی تبدیل ہوتا ہے اور دنیا تبدیل ہوتی ہے تو لوگوں کے نظریات بھی تبدیل ہوتے ہیں لیکن اگر تبدیلی ہو بھی تو وہ اصولوں پر ہو گی۔کرزئی حکومت کے چینلجز کے حوالے سے سوال پر سابق طالبان سفیر نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ ان کا اقتدار میں رہنا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ طالبان سے بات چیت کےلئے ایجنڈا کیا ہے اور یہ کہ بات چیت کس نکتے پر مرکوز ہو گی۔


خبر کا کوڈ : 19452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش