0
Tuesday 11 Sep 2012 12:17

ایفیڈرین کیس، اے این ایف نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

ایفیڈرین کیس، اے این ایف نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایفیڈرین کیس کی تحقیقات میں رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے تعاون نہیں کیا بلکہ سیاست کی ہے، لیگی رکن نے تفتیش میں شامل ہونے کی بجائے کراچی سے ضمانت کرالی۔ رپورٹ میں حنیف عباسی پر اے این ایف کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے زاہد بختاوری بھی ایفیڈرین کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں وہ شامل تفتیش ہونے کی بجائے مفرور ہیں، اے این ایف کی پیشرفت رپورٹ میں مخدوم شہاب اور علی موسٰی گیلانی کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 194550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش