0
Tuesday 11 Sep 2012 22:03

ایم ایم اے بحالی، جماعت اسلامی کی شرائط تسلیم کئے بغیر بات آگے نہیں بڑھ سکتی، پروفیسر ابراہیم خان

ایم ایم اے بحالی، جماعت اسلامی کی شرائط تسلیم کئے بغیر بات آگے نہیں بڑھ سکتی، پروفیسر ابراہیم خان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں آئندہ عام انتخابات کے لئے تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم کی صدارت میں المرکز اسلامی پشاور میں منعقدہ صوبائی ذمہ داران کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان، صوبائی نائب امراء محمد عثمان خان، مشتاق احمد خان، معراج الدین ایڈووکیٹ، مولانا اسداللہ کے علاوہ جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ خان ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے شرکت کی جبکہ جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیر مولانا سلطان خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی انتخابی حکمت عملی کا اعلان انتخابات کا بگل بجنے کے بعد کریگی، جہاں تک ایم ایم اے کا تعلق ہے اُس کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار مرکزی قیادت کو ہے۔ تاہم اُنہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی کے لئے جماعت اسلامی کی شرائط کو تسلیم کئے بغیر بات آگے نہیں بڑھ سکتی۔پروفیسر محمد ابراہیم خان نے اجلاس کو بتایا کہ مختلف سیاسی و دینی جماعتوں کے ساتھ جماعت اسلامی رابطے میں ہے اور انتخابات میں مختلف قومی اور بین الاقوامی امور پر جماعت اسلامی کے موقف سے قریب تر سیاسی و دینی جماعتوں کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 194659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش