0
Tuesday 11 Sep 2012 23:37

جے یو آئی کی آل پارٹیز اپوزیشن کانفرنس، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے شرکت کی دعوت قبول کرلی

جے یو آئی کی آل پارٹیز اپوزیشن کانفرنس، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے شرکت کی دعوت قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان سے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے وفد نے مولانا عطاء الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر المرکز اسلامی میں ملاقات کی اور جمعیت کی جانب سے طلب کردہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ جسے انہوں نے قبول کرلیا اور بعدازاں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس میں جماعت اسلامی شرکت کریگی اور جماعت اسلامی کی نمائندگی صوبائی نائب امیر مشتاق احمد خان کی قیادت میں سہ رکنی وفد کریگا۔ وفد کے دیگر ارکان میں جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ خان ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈووکیٹ شامل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 194661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش