0
Wednesday 12 Sep 2012 01:56

اسلام ہر قسم کی فرقہ واریت سے ماورا ایک عالمگیر دین اور آفاقی دعوت ہے، حافظ محمد ادریس

اسلام ہر قسم کی فرقہ واریت سے ماورا ایک عالمگیر دین اور آفاقی دعوت ہے، حافظ محمد ادریس
اسلام ٹائمز۔ ادارہ معارف اسلامی کے ڈائریکٹر حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ برطانیہ میں عسائیوں کے بعد مسلمان تعداد میں سب سے زیادہ ہیں اور عسائیت کے بعد سب سے بڑا مذہب اسلام ہے لیکن بڑائی یا قوت کا راز تعداد یا عددی اکثریت میں مضمر نہیں بلکہ اس کا اصل سرچشمہ اخلاقی اور ایمانی قوت میں پوشیدہ ہے، اگر مسلمان خواہ وہ مغرب سے تعلق رکھتے ہوں یا مشرق سے، گورے ہوں یا کالے، عربی ہوں یا عجمی۔ دنیا کے سامنے اپنے عمل سے اسلام کا حقیقی نمونہ بن کر دکھائیں اور نوع انسانیت پر اپنے اخلاق و کردار کی برتری ثابت کریں تو اسلام اور مسلمانوں کی عظمت پارینہ دوبارہ واپس لوٹ سکتی ہے اور دنیا کا موجودہ نقشہ بدل سکتا ہے۔
 
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، واضح رہے کہ حافظ محمد ادریس حال ہی میں یوکے اسلامک مشن کی دعوت پر برطانیہ کے ایک ماہ کے تفصیلی دورے سے واپس لوٹے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام ہر قسم کی فرقہ واریت سے ماورا ایک عالمگیر دین اور آفاقی دعوت ہے، ہمیں باہمی فرقہ واریت میں الجھ کر اسلام کے اصل امیج کو مجروح نہیں کرنا چاہئے بلکہ ایک مسلمان داعی کی حیثیت سے اسلام کی اصل دعوت کو اپنے کردار و عمل سے پھیلانا چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ آج کا انسان روحانی اعتبار سے تشنہ لب ہے جس کی تشنگی کو ہم دین اسلام کی دعوت سے سیراب کرسکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ برطانیہ جس کی سلطنت میں کبھی سورج غروب نہیں ہوتا تھا آج وہ اپنے جزیرے تک ہی سمٹ کر رہ گیا ہے اور معاشی اعتبار سے بھی وہ بہت پیچھے رہ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عروج و زوال کی اس داستان میں آج کے انسان کے لئے بہت سے اہم سبق پوشیدہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 194681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش