3
0
Wednesday 12 Sep 2012 02:29

شیعہ قتل عام اور ٹارگٹ کلنگ میں ہماری جماعت کا کوئی کردار نہیں، مولانا احمد لدھیانوی

شیعہ قتل عام اور ٹارگٹ کلنگ میں ہماری جماعت کا کوئی کردار نہیں، مولانا احمد لدھیانوی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے دفاع پاکستان کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں امریکہ کے خلاف اتحاد و یکجہتی کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں ہونے والے شیعہ قتل عام اور ٹارگٹ کلنگ میں ہماری جماعت ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل ہونے والا بے گناہ شیعہ ہو یا سنی، اسکا قتل قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا دہشت گردی سے نہ تعلق تھا نہ ہے اور نہ رہے گا۔ یاد رہے کہ شیعہ نسل کشی کے حالیہ واقعات کے بعد الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ان واقعات کی شدید مذمت کی گئی ہے جس کے بعد سپاہ صحابہ دفاعی لائن پر جانے پر مجبور ہوئی ہے، واضح رہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے مولانا احمد لدھیانوی کا یہ پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے کونسل کے ارکان کو اپنی جماعت کی طرف سے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی جماعت ان واقعات میں ملوث نہیں ہے۔ احمد لدھیانوی کے اس بیان کو سید منور حسن، مولانا سمیع الحق اور جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے اجلاس میں بیحد سراہا۔

کالعدم تنظیم کے رہنماء نے دفاع پاکستان کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے دوستیاں قائم کرکے حکمران لاکھوں کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی بند کریں اور کشمیر پر اپنا موقف واضح کریں یا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے سے دستبرداری کا اعلان کریں۔ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سربراہ نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن مسائل کا حل نہیں بلکہ مسائل بڑھانے کا باعث ہے۔ حکومت قبائلیوں سے مذکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرے۔ مولانا احمد لدھیانوی نے چیف آف آرمی سٹاف سے ڈرون حملوں کے حوالے سے واضح اور مضبوط موقف سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔ سربراہ دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق نے مولانا احمد لدھیانوی کے بیان کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 194691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Australia
اِس کا تو اپنا بیان قابلِ مزمّت لگتا ہے۔۔۔
جب یہ مسلمان کو عقیدہ میں اِختلاف کی بنیاد پر سرِعام اور صبح شام کافر کافر کہتا اور کہلواتا ہے تو کیا قتل ہونے والا پھر اِسں کے بیان کی روشنی میں بے گناہ شیعہ، سنی ہوگا یا گناہ گار مقتول۔۔۔؟
اور کیا قتل سے پہلے یہ گناہ گار اور بے گناہی کا فیصلہ خود ہی کر لیتے ہیں؟
Australia
قتل سے پہلے بےگناہ کے گناہ گار ہونے کا فیصلہ آخر کرتا کون ہے اور کہاں کرتا ہے۔۔۔؟
United Kingdom
ap logoo ko kia hogay hay kin logoo k bayanat day rahay ho?? jahoo you tube per un logoo ki video mojood hay jiss may unhoo nay apnay aqeday k khul k izhar kiya hay.
ہماری پیشکش