0
Wednesday 12 Sep 2012 14:07

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او ملتان کا اجلاس، سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او ملتان کا اجلاس، سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جنوبی پنجاب میں ہونیوالی تباہ کاریوں کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا مشترکہ اجلاس علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین یافث نوید ہاشمی، ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان تہور حیدری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ملتان محمد عباس صدیقی، غلام قاسم علی اور ثقلین نقوی نے شرکت کی۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب ست متاثر ہونے والے ڈیرہ غازی خان اور اُسکے نواحی علاقوں میں مومنین کی کثیر تعداد بے آسراء اور ہماری امداد کی منتظر ہے، ہمیں ان حالات میں اُن کا ساتھ دینا چاہیے اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے ملتان میں فوری طور مسجد الحسین میں امدادی کیمپ لگادیا گیا ہے۔ 

ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تہور مہدی نے کہا کہ نشتر میڈیکل کالج یونٹ کی ٹیم ادویات اور ابتدائی فرسٹ ایڈ کا سامان لے کر جلد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی، اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ملتان میں ایک بھرپور کمپین چلائی جا رہی تاکہ متاثر ہونے والے مومنین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 194703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش