0
Wednesday 12 Sep 2012 18:34

کسی بھی روسی صدر کا پہلا دورہ پاکستان، پیوٹن 2 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے

کسی بھی روسی صدر کا پہلا دورہ پاکستان، پیوٹن 2 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر پیوٹن اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ کسی بھی روسی صدر کا یہ پہلا دورہ پاکستان دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کی کیا نوعیت ہے اور صدر پیوٹن کے دورے کی کیا تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ خطے کے دو اہم ممالک پاکستان اور روس جغرافیائی قربت کے باوجود سیاسی طور پر ایک دوسرے سے بہت دور رہے ہیں۔ سرد جنگ میں پاکستان اسوقت کے سوویت یونین کے مخالف امریکہ کا اتحادی رہا۔ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد اب روس کے ساتھ موجودہ جمہوری حکومت اور صدر آصف زرداری دوستانہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
 
صدر پیوٹن دو اکتوبر کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ دورے کا مقصد پاک روس تعلقات میں ایک نئی جہت پیدا کرنا ہے۔ دونوں ممالک اس دورے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد میں پیر کو ہونے والا پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس بھی صدر پیوٹن کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا حصہ تھا۔ روسی تعاون سے پاکستان اسٹیل ملز کی توسیع اور اسے جدید بنانا دوطرفہ تعاون کا ایک حصہ ہے، توانائی کے بحران سے دوچار پاکستان اس شعبے میں بھی روسی تعاون کا خواہش مند ہے۔ روسی صدر پیوٹن پاکستانی قیادت سے دو طرفہ مذاکرات کے ساتھ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے چار ملکی سربراہی اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ روس عرصہ دراز سے اس خطے میں کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان سمیت علاقائی ممالک پہلی دفعہ روس کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 194862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش