0
Thursday 13 Sep 2012 00:39

طالبان کی رواں سال آمدن 40 کروڑ ڈالر رہی، اقوام متحدہ

طالبان کی رواں سال آمدن 40 کروڑ ڈالر رہی، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ طالبان نے رواں سال 400 ملین ڈالر کما لیے، یہ رقوم عطیات، مقامی لوگوں سے ٹیکس وصولی، منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور مختلف امدادی پروجیکٹس سے جمع کی گئی ہے، سب سے بڑا ذریعہ افیون کی فصل ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے مختلف ذرائع سے 400 ملین ڈالر اکھٹے کیے ہیں۔ ان 400 ملین ڈالرز میں سے 275 ملین ڈالر طالبان رہنمائوں تک پہنچے اور باقی سب نچلے درجے کے طالبان کے پاس گئے اور یہ سب رقم طالبان نیٹو افواج کے خلاف حملوں میں استعمال کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 194945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش