QR CodeQR Code

ایران کا جوہری پروگرام پرامن ہے،سابق صدر بش کے ساتھ اپنے اختلافات کی تصدیق،محمد البرادعی

30 Jan 2010 11:27

جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے پر زور دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق محمد البرادعی نے امریکی جریدے فارن پالیسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا


واشنگٹن:جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے پر زور دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق محمد البرادعی نے امریکی جریدے فارن پالیسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ2007ء میں امریکی انٹیلی جنس سروسز کی رپورٹوں نے ہمارے نتائج کی تائید کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب 2005ء میں ہم نے کہا تھا کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے تو صحیح کہا تھا۔البرادعی نے امریکہ کے سابق صدر بش کے ساتھ اپنے اختلافات کی تصدیق کی اور کہا کہ بش حکومت کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ بش حکومت کہتی تھی کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور جب ہم نے کہا کہ اس کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے تو اعلیٰ امریکی عہدیداروں کی جانب سے ہماری غیر جانبداری پر سوالات اٹھائے گئے۔


خبر کا کوڈ: 19496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/19496/ایران-کا-جوہری-پروگرام-پرامن-ہے-سابق-صدر-بش-کے-ساتھ-اپنے-اختلافات-کی-تصدیق-محمد-البرادعی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org