QR CodeQR Code

لبنان کے خلاف اسرائیلی دھمکی کی کوئی اہمیت نہیں،حزب اللہ

30 Jan 2010 11:47

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔حزب اللہ کے رہنما محمد یاغی نے ایہود باراک کی حالیہ دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی وزیر دفاع کی دھمکیوں


بیروت:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔حزب اللہ کے رہنما محمد یاغی نے ایہود باراک کی حالیہ دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی وزیر دفاع کی دھمکیوں سے ہمارے بچے بھی نہیں ڈرتے کیونکہ انھوں نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی شکست اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے عہدیدار نے کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع ایسے حالات میں لبنان کو جنگ کی دھمکی دے رہے ہیں کہ سن دو ہزار میں جب حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو شکست دی تھی اس وقت وہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم تھے اور فیصلہ کرنے کے اختیارات کے حامل تھے لیکن پھر بھی شکست کھا گئے۔



خبر کا کوڈ: 19497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/19497/لبنان-کے-خلاف-اسرائیلی-دھمکی-کی-کوئی-اہمیت-نہیں-حزب-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org