QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان،ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی،جلال الدین حقانی گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

30 Jan 2010 12:05

شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے سے گذشتہ رات شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے دتہ خیل میں چار میزائل فائر کیے گئے۔حملے میں جلال الدین حقانی گروپ


 میرانشاہ:شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے سے گذشتہ رات شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے دتہ خیل میں چار میزائل فائر کیے گئے۔حملے میں جلال الدین حقانی گروپ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے،گاڑی اور اینٹی ایر کرافٹ گن کو نشانہ بنایا گیا۔حملے میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔اینٹی ایئر کرافٹ گن جاسوس طیاروں کو مار گرانے کے لئے نصب کی گئی تھی۔پانچ روز پہلے شمالی وزیرستان میں ہی ایک جاسوس طیارے کو تباہ کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 19498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/19498/شمالی-وزیرستان-ڈرون-حملے-میں-ہلاکتوں-کی-تعداد-9-ہو-گئی-جلال-الدین-حقانی-گروپ-کے-ٹھکانوں-کو-نشانہ-بنایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org