QR CodeQR Code

بیرون ملک مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں، بیرسٹر سلطان

13 Sep 2012 10:23

اسلام ٹائمز: پولینڈ سے آئے ہوئے کشمیری تاجروں سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کو جائز مقام دلوانے کے لیے اپنا کردار اور عوامی حقوق کے پرچم کو بھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اس ریجن کے حالات کا تقاضا ہے کہ اب مسئلہ کشمیر کو مئوثر انداز میں بین الاقوامی فورم پر اٹھایا جائے۔ کیونکہ اس فیصلہ کن موڑ مین دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی کشمیری آباد ہیں وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ورنہ تاریخ اور آنے والی نسلیں انھیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند تو اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اٹھانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پولینڈ سے آئے ہوئے مشہور کشمیری تاجر چوہدری شبیر کورسی سے ملاقات کے دوران کیا۔ 

چوہدری سلطان نے کہا کہ میں زمانہ طالب علمی سے پولینڈ میں یونیز کے انقلاب میں گہری دلچسپی رکھتا ہوں انھوں نے آزادی اور جمہوریت کی جو تحریک چلائی جس سے میں بے حد متاثر ہوں اور انکی وجہ سے پولینڈ آزاد ہوا اور یورپی یونین کا یک اہم ممبر ملک بن چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس تحریک سے پولینڈ کےعوام گرز چکے ہیں اس لیے وہ ہماری تحریک کو بھی بہتر انداز میں سمجھیں گے۔ اس لیے میں پولینڈ آ کر وہاں کے ممبران پارلیمنٹ اور مقامی سیاسی رہنمائوں کی حمایت حاصل کروں گا۔ بیرسٹر سلطان نے کہا کہ بیرون ملک آباد کشمیریوں نے کشمیر کی آزادی کا پرچم تھام رکھا ہے اور یہ انھیں کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کو توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز ہو رہی ہے۔ اس لیے ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 195019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195019/بیرون-ملک-مقیم-کشمیری-مسئلہ-کشمیر-کو-اجاگر-کرنے-میں-کردار-ادا-کریں-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org