QR CodeQR Code

کراچی اور لاہور میں سینکڑوں افراد کا زندہ جل جانا انتہائی افسوسناک حادثہ ہے، جمعیت علماء پاکستان

13 Sep 2012 19:39

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں جمعیت علماء پاکستان کے رہنماﺅں نے حادثے کے ذمہ داران اور فیکٹری مالکان کے خلاف سخت اقدامات کرنے اور ان کی تمام جائیداد فروخت کرکے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے چیئرمین پیر اعجاز احمد ہاشمی، ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی اور علامہ قاری محمد زوار بہادر نے ایک مشترکہ بیان میں کراچی اور لاہور میں آگ کے حادثوں میں سینکڑوں لوگوں کی ہلاکت اور زندہ جل جانے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران بے حس اور عوام کے جان و مال کی حفاظت سے لاتعلق ہوچکے ہیں، حادثے کے وقت کارکنوں کو زندہ بچانے کی کوشش نہ کرنا اور بر وقت ان کی مدد کو نہ پہنچنا حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس حادثے میں 250 سے زائد خاندان اپنے سربراہوں سے محروم اور بچے یتیم ہوچکے ہیں، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

رہنماؤں نے حادثے کے ذمہ داران اور فیکٹری مالکان کے خلاف سخت اقدامات کرنے اور ان کی تمام جائیداد فروخت کرکے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنماؤں نے متاثرہ خاندانوں سے دل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا مغفرت بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان ان شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن ان خاندانوں کی امداد بھی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 195029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195029/کراچی-اور-لاہور-میں-سینکڑوں-افراد-کا-زندہ-جل-جانا-انتہائی-افسوسناک-حادثہ-ہے-جمعیت-علماء-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org